اینول آف اردو اسٹڈیز
اینول آف اردو اسٹڈیز انگریزی زبان میں شائع ہونے والا پہلا ایسا رسالہ تھا جس نے مغرب کے انگریزی داں حلقوں میں اردو کی ادبی و تخلیقی ثروت مندی کو پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس رسالے کی ادارت سی۔ایم نعیم اور محمد عمر میمن نے کی۔ ریختہ پر اس رسالے کے تمام شمارے موجود ہیں۔ پڑھیے اور اردو کی ادبی، تخلیقی اور تہذیبی وراثت میں دلچسپی رکھنے والوں کے درمیان شئیر کیجیے۔