ضیا محی الدین ایک ممتاز پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے ادبی تحریروں کی قرأت کے فن کو غیر معمولی بلندیوں اورع درجہ کمال تک پہنچا دیا ہے اردو شاعری اور نثری تحریروں کو پڑھنے کے ان کے انداز کی ایک انفرادی ماہرانہ شان ہے جسے زبان کے وسیع علم اور آواز کو جب موقع تبدیلی کرنے اور قرأت میں نوش آہنگی پیدا کرنے کی صلاحیت نے مزید جلا بخشی ہے ۔ انہوں نے ساری دنیا میں اپنے فن کاری کرکے سامعین کو مسحور کر دیا ہے۔ ضیا محی الدین برسوں تک پاکستانی اور برطانوی سنیما اور ٹیلی ویژن سے اداکار ، قرأت کار ، ڈائرکٹر اور پروڈیو کے طور پر وابستہ رہے ہیں وہ 20 جون 1933 کو فیصل آباد پاکستان میں پیدا ہوئے تھے۔
ضیا محی الدین آج بھی پاکستانی میڈیا میں سرگرم ہیں اور کئی ٹی وی پروگراموں کی میزبانی کرتے ہیں۔

NOW PLAYING

سیکشن سے ویڈیو

شاعری ویڈیو