علم عروض
اردو شاعری کے نظامِ آہنگ کے اصول
علم عروض وہ خاص علم ہے جس سے شعر کا وزن اوراس کا موزوں یا نا موزوں ہونا معلوم کیا جاتا ہے۔ علم عروض کے تحت اشعار کے مختلف وزن مقرر کئے گئے ہیں جن میں ہر وزن کو بحر کہا جاتا ہے۔ ہر بحر چند خاص لفظوں یا ارکان سے تشکیل پاتی ہے جن کی مدد سے شعر کو ناپا تولا جا سکتا ہے۔ کسی شعر کا وزن معلوم کرنے کے لیے اس کے ارکان میں تقسیم کرنے کو’ تقطیع ‘کرنا کہتےہیں۔