بریانی
میں حیران تھا کہ میری فلم کیوں نہیں چلی۔
اسٹار کاسٹ، آئٹم نمبر، وژوول افیکٹس، میڈیا پروموشن،
میں نے سب کچھ کیا لیکن فلم فلاپ ہوگئی۔
میں نے ٹھاکر سے کہا، ’’بے شک فلم کی کہانی کم زور تھی
لیکن باقی سب مسالے موجود تھے۔
پھر پروجیکٹ کیوں نا کام ہوگیا؟‘‘
ٹھاکر مجھے ایک ریسٹورنٹ لے گیا۔
وہاں سے دو پلیٹ بریانی پارسل کروائی۔
میں خوب صورت ڈبا دیکھ کر متاثر ہوا
لیکن بد مزہ بریانی کا ایک نوالہ نہیں لے سکا۔
ٹھاکر نے میرا منہ بنا ہوا دیکھا تو کہا،
’’بات سمجھ میں آئی؟
پیکنگ نہیں، بریانی اچھی بناؤ۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.