بریف
’’بابا! میں سیاست دان بننا چاہتا ہوں۔‘‘
میں نے والد سے کہا۔
وہ بھی سیاست دان ہیں۔ اسمبلی میں جاچکے ہیں۔
انھوں نے کہا،
’’پہلے کسی ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں کچھ دن کام کرو۔‘‘
میں نے ان کے کہنے پر جاب کرلی۔
ایڈ ایجنسی میں کلائنٹ آتے تھے، ہمیں بریف کرتے تھے۔
ہم اس بریف پر اشتہار بنادیتے تھے۔
ایک سال بعد میں نے کہا،
’’بابا! کیا اب میں سیاست دان بن سکتا ہوں؟‘‘
’’کیا تمھیں بریف پر کام کرنا آگیا؟‘‘ انھوں نے پوچھا۔
’’جی ہاں۔‘‘ میں نے جواب دیا۔
انھوں نے کہا، ’’ہاں، اب تم سیاست دان بن سکتے ہو۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.