Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کافی وِد انڈر ٹیکر

عامر صدیقی

کافی وِد انڈر ٹیکر

عامر صدیقی

MORE BYعامر صدیقی

    ’’بس جناب دس سے پندرہ منٹ آپ کو مزید لگیں گے ، جب تک آپ ہمارے یہاں کی اسپیشل کافی سے لطف اندوز ہوں۔‘‘

    ’’بہت شکریہ۔۔۔ ویسے دیوار پر لگے ان فوٹوز کی کیا کہانی ہے۔اور کیا آپ کے متعلق وہ افوائیں درست ہیں ، جن کے مطابق آپ کا تعلق یہاں کے پر اسرار قبیلے سے ہے، جو ماضی میں اپنی آدم خوری کےلئے بدنام تھا۔ ‘‘

    ’’ جی آپ نے صحیح سنا ، میرا تعلق اسی قبیلے سے ہے اوریہ فوٹوز میرے آباؤاجدادکے ہیں ۔ ان میں وہ اپنی آخری انسانی خوراک کو پکا رہے ہیں۔آخری اس لئے کہ اس کے بعد انہیں سرکار کی جانب سے بنائے گئے قوانین کا پابند کر دیا گیا تھا۔جس کی رُو سے کسی بھی انسان کو کھانا ، قتل کے زمرے میں شمار ہوتا تھا۔‘‘

    ’’پھر ان سخت قوانین کے نتیجے میں کیا یہ عادت چھوٹ گئی۔‘‘

    ’’بہت معذرت کے ساتھ، یہ کوئی عادت نہیں تھی ، یہ تو ہماری جبلت میں شامل تھی۔ صدیوں سے جاری آدم خوری آپ کے ڈی این اے تک میں رچ بس جاتی ہے۔اور اس کی چاٹ نسل در نسل چلتی رہتی ہے ۔کئی لوگوں نے حکم عدولی کی اور موت کی سزا پائی۔ یہاں تک کہ میرے دادا کوبھی پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا۔‘‘

    ’’ سو سیڈ۔ تو کیا اب بھی۔۔۔‘‘

    ’’ارے نہیں جناب اب کہاں۔ یہ سب کچھ ماضی کا حصہ بن گیا ہے۔۔ یقین جانئے کہ میری زبان انسانی گوشت کے چٹک دارسواد سے قطعی انجان ہے ۔ ویسے آپ کو ہمارے یہاں کی کافی کیسی لگی۔‘‘

    ’’بہت بہترین۔ اس ذائقے کی کافی میں نے پہلے کبھی نہیں پی۔ خوشبو بھی لاجواب ہے۔‘‘

    ’’جی،اس ریسیپی کے موجد میرے والد تھے۔ یہ لیجئے آپ کے انکل کی استھیاں بھی آ گئیں۔‘‘

    ’’ تھینک یو سو مچ،اس ونڈر فل فیونرل کیلئے آپ کا بہت شکریہ۔۔۔ ویسے اگر ایک کپ کافی اور پلا دیں تو بہت عنایت ہوگی۔‘‘

    ’’ارے جناب عنایت کیسی ۔ ابھی لیجئے۔اب تو آپ سے ملنا جلنا لگاہی رہے گا۔‘‘

    سید تحسین گیلانی اور مصنف کے شکریہ کے ساتھ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے