دانش ور
’’آپ دنیا کے سب سے بڑے دانش ور ہیں۔‘‘
میں نے نوم چومسکی سے ہاتھ ملاکر کہا۔
’’آپ کا بے حد شکریہ۔‘‘ انھوں نے سر خم کیا۔
’’لیکن لسانیات سے متعلق آپ کی تھیوری بالکل غلط ہے۔‘‘
میں نے انھیں آگاہ کیا۔
وہ بھونچکے رہ گئے۔
’’اظہارِ رائے سے متعلق آپ کی رائے بھی ماننے کے لائق نہیں۔‘‘
میں نے تنقید کی۔
ان کے چہرے پر الجھن چپک گئی۔
’’آپ کے سیاسی نظریات بھی قابلِ اصلاح ہیں۔‘‘
میں نے انھیں سمجھایا۔
نوم چومسکی نے تھکے ہوئے لہجے میں کہا،
’’میں محض ایک طالبِ علم ہوں۔
دانش ور تو آپ ہوئے۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.