احساس
جنید نے بس اسٹاپ پر ایک لڑکے سے تین اخبارات مانگے۔
اگلے چوراہے پر ایک نوجوان سے چار گجرے لیے۔
اگلے موڑ پر ایک عورت سے کپڑے کے چھ پارچے خریدے۔
’’بلا ضرورت یہ سب چیزیں کیوں خرید رہے ہو؟‘‘
میں نے اعتراض کیا۔
جنید نے ایک ٹھنڈا سانس لیا۔
’’ایک شخص چوک میں ٹافیاں لے کر کھڑا رہتا تھا‘‘ اس نے کہا۔
’’میں روز دیکھتا تھا، کوئی اس سے ٹافیاں نہیں خریدتا تھا۔
میں احساس جرم کا شکار ہوں۔
ہر چوراہے سے کچھ نہ کچھ خرید لیتا ہوں۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.