دوست
’’آپ ہنستے ہیں تو یہ دنیا آپ کے ساتھ ہنستی ہے۔
آپ روتے ہیں تو یہ آپ پر ہنستی ہے۔‘‘
چارلی چپلن نے کہا۔
میں نے اس کی بات سچ مان لی۔
لوگ واقعی اّس کی ہر حرکت پر ہنستے ہیں۔
میں اس کا انٹرویو کرنے پہنچا تھا۔ وہ ڈریسنگ روم میں تھا۔
تیار ہونے کے بعد وہ دیر تک آئینے کے سامنے کھڑا رہا۔
’’لگتا ہے کہ تم خود پسند ہو۔‘‘ میں نے اسے چھیڑا۔
’’میں خود پسند نہیں، آئینہ میرا سچا دوست ہے۔‘‘ اس نے کہا،
’’جب میں روتا ہوں تو یہ دوسروں کی طرح ہنستا نہیں ہے۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.