حقیقت
’’میری ماں اسپتال میں ہے۔‘‘ میں نے بمشکل کہا۔
ڈاکو نے بے یقینی سے مجھے دیکھا۔
’’دو دن پہلے انھیں ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔
اِس وقت آئی سی یو میں داخل ہیں۔‘‘
اس نے پستول نیچے کرلیا۔
’’میں یہ پیسے نہ پہنچاسکا تو ماں کا علاج نہیں ہوسکے گا۔
وہ مرجائے گی۔‘‘
میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔
اس نے کہا، ’’کہانی کے اِس موڑ پر رحم دل ڈاکو
بیمار ماں کے غریب بیٹے کو لُوٹنے کے بجائے چھوڑ دیتا ہے،‘‘
پھر توقف کے بعد بولا،
’’لیکن ایسا صرف قصے کہانیوں میں ہوتا ہے۔
یہ کہانی نہیں ہے۔ چلو پیسے نکالو!‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.