انسان
وہ انسان راستہ بھول کے جنگل میں گھس گیا تھا۔
سب سے پہلے اس کی راہ میں شیر آیا۔
لیکن شیر کا پیٹ بھرا ہوا تھا۔
اس نے آںکھ اٹھاکر نہ دیکھا۔
البتہ ایک ریچھ انسان کے پیچھے پڑگیا۔
انسان تیز بھاگا تو ریچھ تعاقب نہ کرسکا۔
جنگل کی ندی میں مگرمچھ دکھائی دیے۔
انسان ندی سے دور دور چلتا رہا۔
کئی مقامات پر زہریلے سانپوں نے ڈسنے کی کوشش کی۔
انسان ہر بار جھکائی دے گیا۔
رات بھر چلنے کے بعد آخر وہ جنگل سے نکل آیا۔
باہر نکلتے ہی دوسرے انسان نے اسے خنجر مار کے قتل کردیا۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.