جشن
افریقا کے دو قبیلے پچاس سال پرانی جنگ کی یاد منارہے تھے۔
میں تنزانیہ میں تھا، جب مجھے خبر ملی۔
میری فرمائش پر میزبان مجھے وہاں لے گئے۔
رنگارنگ میلے میں سیکڑوں قبائلی شریک تھے۔
کہیں لوک گیتوں پر روایتی رقص جاری تھا۔
کہیں کوئی بوڑھا جوانی کے قصے سنارہا تھا۔
شکار کا گوشت آگ پر بھونا جارہا تھا۔
’’جنگ کوئی ایک قبیلہ جیتا ہوگا۔
میلے میں دونوں کیوں شریک ہیں؟
اور ہتھیاروں کی نمائش کیوں نہیں کی جارہی؟‘‘
میں نے پوچھا۔
میزبان نے بتایا،
’’یہ سمجھ دار لوگ جنگ جیتنے کا نہیں،
جنگ ختم ہونے کا جشن مناتے ہیں۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.