مٹھو
’’کیا یہ طوطا بولتا ہے؟‘‘ میں نے پوچھا۔
’’جی ہاں۔‘‘ جواب ملا۔
میں اس خوب صورت طوطے کو گھر لے آیا،
اس کا پرانا پنجرہ پھینک دیا،
اسے ایک کشادہ پنجرے میں منتقل کردیا،
طوطا پورا دن کچھ نہیں بولا۔
اگلے دن میں نے پنجرے میں ایک چھوٹا سا جھولا نصب کردیا۔
طوطے نے اس کا معائنہ کیا لیکن کچھ نہ بولا۔
تیسرے دن میں نے ایک ترکیب سوچی۔
پنجرے میں ایک آئینہ رکھ دیا
تاکہ طوطا سمجھے کہ وہ تنہا نہیں ہے۔
وہ چپ چاپ اسے دیکھتے رہا۔
چوتھے دن مرنے سے پہلے وہ صرف ایک لفظ بولا،
’’چُوری۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.