Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصافحہ

MORE BYمبشر علی زیدی

    کل صبح میں نے ایک رشوت خور سرکاری افسر سے مصافحہ کیا۔

    اس کے بعد مجھے اپنے ہاتھ پر چکناہٹ محسوس ہوئی۔

    میں نے دیکھا، میرے ہاتھ پر کالک لگ گئی تھی۔

    دو پہر کو میں نے ایک ضمیر فروش نامہ نگار سے مصافحہ کیا۔

    اس کے بعد مجھے اپنے ہاتھ میں جلن محسوس ہوئی۔

    میں نے دیکھا، میرے ہاتھ پر آبلہ پڑگیا تھا۔

    سہہ پہر کو میں نے نفرت انگیز تقاریر کرنے والے

    ایک سیاست دان سے مصافحہ کیا۔

    اس کے بعد مجھے اپنے ہاتھ پر چپچپاہٹ محسوس ہوئی۔

    میں نے دیکھا، میرا ہاتھ خون سے رنگا ہوا تھا۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے