پروفیشنل
پیٹ کی خاطر مجھے کیا کیا کرنا پڑتا ہے،
پیٹ بھروں کو کیا پتا!
میں روزانہ سیکڑوں افراد کے سامنے خالی پیٹ فن کا مظاہرہ کرتی ہوں۔
جھُک جھُک کے سلام کرتی ہوں،
جمناسٹک دکھاتی ہوں،
اچھلتی کُودتی ہوں، قلابازیاں کھاتی ہوں،
ہوا میں تیرتی ہوں، پانی میں ناچتی ہوں،
سِیٹی پر رُکتی ہوں، اشارے پر چلتی ہوں،
پرفارمر ہوںاِس لیے خود بھی سِیٹی بجاتی ہوں، خود بھی اشارے کرتی ہوں۔
بچے تالیاں بجاتے ہیں، بڑے داد دیتے ہیں۔
پھر کہیں جا کے مجھے کھانے کو کچھ ملتا ہے۔
تماش بین سمجھتے ہیں کہ ڈولفن شوقیہ فن کار ہوتی ہے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.