راز
کل ایک کوا میری منڈیر پر کائیں کائیں کررہا تھا۔
میں کمرے میں لاکھوں کروڑوں کے حساب مں مصروف تھا۔
کائیں کائیں سے توجہ بٹ گئی۔
میں باہر نکلا اور کہا،
’’سنا ہے کہ کوا منڈیر پر کائیں کائیں کرے تو کوئی مہمان آتا ہے۔
آج کون آئے گا؟‘‘
کوے نے جواب دیا، ’’پتا نہیں!‘‘
میں نے کہا،
’’سنا ہے کہ کوے مستقبل کے راز جانتے ہیں۔
کیا تم کوئی پیش گوئی کرنے آئے ہو؟‘‘
کوے نے جواب دیا، ’’ ہرگز نہیں!‘‘
میں نے جھلاکر پوچھا،
’’پھر صبح صبح کیوں کائیں کائیں کررہے ہو؟‘‘
کوے نے کہا،
’’بھوکا ہوں صاحب!‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.