راشن
میں اپنی چاروں بلیوں کی خوراک لینے کے لیے
خود سوپرمارکیٹ جاتی ہوں۔
آج کیٹ فوڈ کے کئی پیکٹ خریدے۔
ایک پیکٹ صرف نو سو روپے کا تھا۔
جیلی والے گوشت کے ڈھائی درجن ٹِن لیے۔
ایک ٹِن کی قیمت بس پچھتر روپے تھی۔
میں اپنی بلیوں کے لیے ہمیشہ امپورٹڈ مٹی خریدتی ہوں۔
وہ اسی میں کھیل کے خوش ہوتی ہیں۔
چار پیکٹ فقط چوبیس سو روپے کے تھے۔
اس کے بعد میں نے ایک کلو دال خریدی۔
میرے بچے دال نہیں کھاتے۔
چاروں ملازمین کے لیے لینی پڑتی ہے۔
غضب خدا کا، ایک کلو دال سو روپے کی ملی۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.