سخی
’’ایبولا وائرس سے ہمارے بچوں کو خطرہ ہے۔
ہم نے اس کی روک تھام کے لیے پانچ لاکھ ڈالر عطیہ کیے ہیں۔‘‘
ارب پتی کلب کے رکن نے کہا،
میں بہت متاثر ہوا۔
’’ہم ایڈز پر تحقیق کے لیے سالانہ دو ملین ڈالر دیتے ہیں۔‘‘
’’بہت خوب۔‘‘
’’موٹاپے اور ذیابطیس سے ہونے والی اموات کم کرنے کے لیے۔ ۔ ۔ ۔‘‘
’’اچھی بات ہے، اچھی بات ہے،‘‘ میں نے کہا،
’’لیکن ہر سال لاکھوں اموات غربت سے بھی ہوتی ہیں۔
اس کے خاتمے کے لیے بھی کچھ رقم مختص کریں۔‘‘
سرمایہ دار نے منہ بنایا،
’’غربت سے میرے بچوں کو کوئی خطرہ نہیں۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.