Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شہری

MORE BYمبشر علی زیدی

    ’’تم کبھی مسکراتے کیوں نہیں؟‘‘

    اس نے پوچھا۔

    ’’تم ہر وقت کیوں مسکراتی رہتی ہو؟‘‘

    میں نے سوال کیا۔

    ’’کیوں نہ مسکراؤں؟‘‘ مونا لیزا نے کہا،

    ’’آرٹ کی دل دادہ ہوں،

    چاروں طرف آرٹ کے نمونے سجے ہیں۔

    خوش بُو کی دیوانی ہوں۔

    چہار سُو خوشبوئیں پھیلی ہیں۔

    عشق کی عاشق ہوں۔

    ہر گوشے میں عاشق معشوق موجود ہیں۔

    اسی لیے تو پیرس میں رہتی ہوں۔‘‘

    یہ بات پرانی ہوئی۔

    کل لوو گیا تو مونا لیزا کی مسکراہٹ غائب تھی۔

    کہنے لگی، ’’آج بات سمجھ میں آگئی۔

    جس شہر میں گولیاں چلتی ہوں،

    اس کے شہری مسکرانا بھول جاتے ہیں۔‘‘

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے