شاپنگ
ٹام نے گلوبل سوپرمارکیٹ سے ایک موٹروے خریدی۔
پیمنٹ کے بعد سیلزمین نے کہا،
’’میں موٹروے پیک کروارہا ہوں۔
اتنی دیر میں آپ ہزاروں گاڑیاں، درجنوں فیول اسٹیشن،
سیکڑوں کاروبار اور لاکھوں افراد کا روزگار اٹھالیں۔‘‘
ڈک نے سوپرمارکیٹ سے کرکٹ ٹورمنٹ خریدا۔
پیمنٹ کے بعد سیلزمین نے کہا،
’’میں ٹورنامنٹ پیک کروارہا ہوں۔
اتنی دیر میں آپ دس ٹیمیں، تیس کوچ، ڈیڑھ سو کھلاڑی،
سیکڑوں سیاح اور لاکھوں ڈالر کی اسپانسرشپ اٹھالیں۔‘‘
ہیری نے سوپرمارکیٹ سے بہت سے بم اور بندقیں خریدیں۔
پیمنٹ کے بعد پوچھا،
’’اسلحے کے ساتھ میں کیا اٹھاؤں؟‘‘
سیلزمین نے کہا،
’’اپنے بچوں کی لاشیں!‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.