اسپیشلسٹ
’’سر میں درد ہورہا ہے۔ کہیں برین ٹیومر نہ ہوگیا ہو۔‘‘
میں نے تشویش سے کہا۔
’’ڈاکٹر مرتضیٰ سے ملو۔‘‘ واحد نے مشورہ دیا۔
میں مصروف تھا۔ ڈاکٹر کے پاس نہ جاسکا۔
کچھ دن بعد کہا،
’’سیڑھیاں چڑھ کر سانس پھول گیا۔
دل کی تکلیف نہ ہوگئی ہو۔‘‘
’’ڈاکٹر مرتضیٰ کو بتاؤ۔‘‘ واحد نے نصیحت کی۔
میں اِس بار بھی نہ جاسکا۔
کچھ دن بعد کہا،
’’کم زوری محسوس ہورہی ہے۔
کہیں شوگر نہ ہوگئی ہو۔‘‘
’’ڈاکٹر مرتضیٰ!‘‘ واحد نے اصرار کیا۔
’’ڈاکٹر مرتضیٰ کس کس چیز کے ماہر ہیں؟‘‘ میں نے پوچھا۔
واحد نے کہا، ’’وہ ماہرِ نفسیات ہیں۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.