تاریخ
سائنس داں مستقبل بناتے ہیں لیکن ہم تاریخ لکھ رہے ہیں۔
ہم پر انکشاف ہوا ہے کہ تاریخ کی بیش تر کتابیں غلط ہیں
اِس لیے انھیں دوبارہ لکھا جارہا ہے۔
ایسا یوں ہوا کہ ہم نے روشنی سے زیادہ رفتار والا راکٹ بنالیا۔
کئی ہزار نوری سال کے فاصلے تک دیکھنے والی
ٹیلی اسکوپ بھی ایجاد کرلی۔
ہمارا راکٹ دو ہزار نوری سال کے فاصلے پر پہنچ چکا ہے۔
دو ہزار سال پہلے زمین پر کیا ہوا،
وہ ٹیلی اسکوپ ہمیں دکھارہی ہے۔
آج میں نے نئی تاریخ کی کتاب میں لکھا،
جولیس سیزر کے قتل میں بروٹس شریک نہیں تھا۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.