تہوار
’’یہ کیسے معلوم کریں کہ کوئی قوم قانون پسند ہے یا نہیں؟‘‘
میں نے سماجیات کے استاد پروفیسر جانسن سے پوچھا۔
’’اس کا ٹریفک دیکھیں، ٹریفک سگنل کا احترام دیکھیں۔‘‘
پروفیسر صاحب نے کہا۔
’’اور امن و امان کی صورتِ حال کا اندازہ کیسے لگائیں؟‘‘
’’اقلیتوں کی کسی عبادت گاہ کا دورہ کرلیں۔‘‘
’’کسی قوم کے مہذب ہونے کا یقین کیسے کریں؟‘‘
’’اس کے سیاست دانوں کی بیانات پڑھ لیں، ان کی زبان سن لیں۔‘‘
’’اور کسی قوم کے اتحاد یا انتشار کا سراغ کیسے لگائیں؟‘‘
’’صرف یہ دیکھ لیں کہ کیا پوری قوم تہوار ساتھ مناتی ہے یا نہیں۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.