نوروز
نوروز ایران کا قومی تہوار ہے۔ یہ موسمِ بہارکی آمد پرفارسی سال کے پہلے مہینے فروردین کی پہلی تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ تیرہ دنوں تک ایرانی اس تہوارکو انتہائی جوش وخروش اور مسرت کے ساتھ مناتے ہیں ۔ عیسوی کیلنڈرکے مطابق یہ تہوار بائیس مارچ کو منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کی ابتدا جمشید کے زمانے سے ہوئی ، جمشید اسی دن تخت نشیں ہوا تھا ۔ جمشید کے بعد ایرانی بادشاہوں نے اس روایت کوزندہ رکھا ۔ خاص طورسے ساسانی حکمران اس دن اپنا دربارمنعقد کرتے تھے، امرا و اراکینِ سلطنت بادشاہ کے حضور تحفے پیش کرتے اور بادشاہ انہیں انعام واکرام سےنوازتے تھے ۔ صوبوں کے نئے گورنروں کا تقرر کیا جاتا ، نئےنئے سکے ڈھالے جاتے، آتش کدوں کی صفائی کا خاص اہتمام کیاجاتا ۔ جشن جمشیدی اسی نوروز کا دوسرا نام ہے۔ نوروز کا تلمیحی استعمال شاعری میں اس طور پر ہوا ہے ۔
واسطے خلعت نوروز کے ہر باغ کے بیچ
آبجو قطع لگی کرنے روش پر مخمل
سودا
فی الحقیقت یہ وہ شادی ہے کہ جس کے رو برو
جشنِ جمشیدی کا کچھ مطلق نہیں رتبہ رہا
ذوق
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.