رضواں
رضواں ایک فرشتے کا نام ہے جوجنت کی نگہبانی کرتا ہے۔ اللہ کے رسول جب معراج کی رات میں آسمانوں کی سیرکو گئے تھے توجبرئیل نےاسی فرشتے سے آپ کی ملاقات کرائی تھی اوراسی کے نام کی مناسبت سے جنت کے لیے باغ رضواں اورگلزاررضواں کے الفاظ استعمال ہونے لگے۔
کوچۂ جاناں میں جا نکلے جوغلماں بھول کر
یاد ہوا اس کونہ پھرگلزاررضواں بھول کر
فانی بدایونی
ستائش گرہے زاہد اس قدرجس باغ رضواں کا
وہ ایک گلدستہ ہے ہم بےخودوں کے طاق نسیاں کا
غالب
جنت میں کب دئے ہیں وہ رضواں کومرتبہ
جومرتبہ ہے تیری گلی کے مقیم کا
ولی دکنی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.