Filter : Date

Section:

کیا آپ کو معلوم ہے؟

انگارے

1932 میں شائع ہونے والی کتاب انگارے اپنے مشمولات کے سبب متنازع ترین کتاب بن گئی ۔ اس افسانوی مجموعے میں سجاد ظہیر، احمد علی ، محمود الظفر اور رشید جہاں  کی کہانیاں شامل ہیں۔ ان کہانیوں میں مسلمان مذہبی رہنماوؑں پر تنقید کی گئی  ہے اور اس زمانے کے معاشرتی جبر کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ کتاب کی اشاعت کے بعد اتنا واویلا مچا کہ برطانوی نو آبادیاتی حکومت کی طرف سے پابندی عاءد کر دی گئی ۔ 
اردو ادب میں اس کتاب کی اشاعت کے بعد نیا رجحان شروع ہوا، جس کے زیر اثر اظہار کی بے باکی کے ساتھ افسانے لکھے گۓ ۔ اور اسی کے بعد اردو ادب میں ترقی پسند تحریک کا آغاز بھی ہوتا ہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ کتاب ترقی پسند تحریک کا پیش خیمہ بھی ثابت ہوئی