Filter : Date

Section:

کیا آپ کو معلوم ہے؟

صنم آمد'' کے نام سے  بچوں کا ایک دلچسپ تعلیمی کھیل  ہوا کرتا تھا، جو اردو کے نئے الفاظ سکھانے اور فہم و فراست کے نشو نما کے لئے گھروں میں کھیلا جاتا تھا۔ ایران سے آیا یہ کھیل پہلے فارسی زبان میں کھیلا جاتا تھا، بعد میں اردو استعمال ہونے لگا، اس کھیل میں ہر حرف تہجی کے مختلف الفاظ ڈھونڈنے ہوتے تھے۔ کھیل کچھ  اس طرح ہوتا تھا۔
صنم آمد ؟ از کجا آمد ؟ از ایران آمد۔ 
یعنی صنم آیا ؟۔ کہاں سے آیا ؟ ایران سے آیا۔ اب حرف 'الف' سے شروع ہونے والا لباس۔ سواری۔ ہتھیار۔ کھانا وغیرہ بتانے ہوتے تھے۔ اس کے بعد  'ب'  کی باری آتی تھی۔ سارے حروف تہجی پر ایک ایک کر کے مشق کی جاتی تھی۔ اس طرح بچے زبان کے ساتھ ساتھ  ملکوں اور شہروں کے نام اور دیگر معلومات عامہ اور حاضر جوابی بھی سیکھتے تھے ۔ اکثر بزرگوں کی سرپرستی میں یہ کھیل لکھ کر بھی کھیلا جاتا تھا، جس سے بچوں کا املا بھی درست ہو جاتا تھا۔ کبھی کبھی اس میں بچوں کے نام کا پہلا حرف بھی استعمال کیا جاتا تھا۔