ساحر بھوپالی کام نام محمد خان تھا۔ ساحر تخلص کرتے تھے۔ 1911 کو بھوپال میں پیدا ہوئے۔ ہائی اسکول تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد تعلیمی سلسلہ منقطع کرنا پڑا۔ بہت چھوٹی عمر سے ہی ان کی قوت سماعت کمزور ہونے لگی تھی۔ ساحر لمبے عرصے تک ممبئی میں مقیم رہے۔ ان کا کلام نیاز فتحپوری کے رسالے ’نگار‘ کے علاوہ اس وقت کے اہم ترین رسائل میں تسلسل کے ساتھ شائع ہوتا تھا۔ نیاز فتحپوری ساحر کے قدردانوں میں تھے اور ان کی شاعری کے بارے میں تحسین آمیز رائے رکھتے تھے۔
ساحر کے تین شعری مجموعے شائع ہوئے۔ ’صدائے دل‘ ’ید بیضا‘ اور ’سحر حلال‘