Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Sharib Rudaulvi's Photo'

شارب ردولوی

1932 - 2023 | دلی, انڈیا

شارب ردولوی کے اقوال

اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ مرثیہ سے انسانی دنیا کو ایک عظیم الشان اخلاقی و تہذیبی درس ملتا ہے۔

مرثیے کا تعلق ایک ایسے واقعے سے ہے جس کی اہمیت کبھی کم نہیں ہو سکتی۔ واقعہ کربلا کی یاد ہمیشہ منائی گئی اور آج ‏بھی جہاں کہیں مسلمان ہیں وہ اپنے اپنے طریقے سے اس کی یاد مناتے ہیں۔

مرثیہ گوئی کا وجود دنیا کے وجود کے ساتھ ہوا ہوگا۔ اس لیے کہ خوشی اور غم یہی انسانیت کے دوسب سے زیادہ نمایاں ‏پہلو ہیں۔

ہر‎ ‎تہذیب کی زبان الگ ہوتی ہے بلکہ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ ہر‎ ‎زمانے کی زبان کا اپنا‎ ‎ایک کلچر‎ ‎ہوتا‎ ‎ہے۔

تصوف مذہب آزادگی ہے، جس میں ہر پابندی سے انسان اپنے کو آزاد کر لیتا ہے۔ یہاں تک کہ مذہبی عقائد بھی اس کی نگاہ ‏میں کوئی وقعت نہیں رہتی۔

کوئی صنف اپنے عہد کے سماجیاتی اثرات سے قطعی طور پر باہر‎ ‎نہیں رہ سکتی۔ کوئی ادب قوت عصر ‏‎ ‎کی نفی کر‎ ‎کے ‏اپنے قاری کے جذبات تک نہیں پہنچ سکتا۔‏

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے