- کتاب فہرست 186329
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
ادب اطفال1974
طرز زندگی22 طب917 تحریکات298 ناول4740 -
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی13
- اشاریہ5
- اشعار64
- دیوان1460
- دوہا52
- رزمیہ108
- شرح199
- گیت62
- غزل1182
- ہائیکو12
- حمد46
- مزاحیہ37
- انتخاب1597
- کہہ مکرنی6
- کلیات691
- ماہیہ19
- مجموعہ5045
- مرثیہ384
- مثنوی835
- مسدس58
- نعت559
- نظم1251
- دیگر76
- پہیلی16
- قصیدہ189
- قوالی18
- قطعہ62
- رباعی297
- مخمس17
- ریختی13
- باقیات27
- سلام33
- سہرا9
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ13
- تاریخ گوئی30
- ترجمہ74
- واسوخت26
عظمت عبدالقیوم خاں کے اشعار
عظمت عبدالقیوم خاںمنزل پہ نظر آئی بہت دورئ منزل
بے ساختہ آنے لگے سب راہنما یاد
عظمت عبدالقیوم خاںزندگانی کا لطف تو عظمتؔ
صرف طوفان کی پناہ میں ہے
عظمت عبدالقیوم خاںیہ بات بھی ہے کہ تو بھی نہیں ہے اب میرا
یہ بات بھی ہے کہ تیرے سوا نہیں کوئی
عظمت عبدالقیوم خاںروشنیوں کے شہر میں رہ کر
ہم اندھیروں سے روشناس رہے
عظمت عبدالقیوم خاںموت پہروں اداس رہتی ہے
ہم اگر زندگی سے ملتے ہیں
عظمت عبدالقیوم خاںغم امروز کا گلہ کیوں ہو
حسن فردا مری نگاہ میں ہے
عظمت عبدالقیوم خاںشعور زندگی کی روشنی میں
شب غم بھی سحر سے کم نہیں ہے
عظمت عبدالقیوم خاںپھول کس بے دلی سے ہنستے ہیں
آپ کس بے دلی سے ملتے ہیں
عظمت عبدالقیوم خاںمسرور و مطمئن ہیں بہت تاجران وقت
کیا زندگی کے خواب بھی نیلام ہو گئے
عظمت عبدالقیوم خاںاب زمانے سے اور کیا مانگوں
دولت غم بہت زیادہ ہے
عظمت عبدالقیوم خاںپاس آئے تو کشش ہے نہ جمال رنگیں
دور سے پھول نظر آئے تھے خوش رو کتنے
عظمت عبدالقیوم خاںتجربات غم سے عظمتؔ کو ملا
یہ شعور فن یہ انداز غزل
عظمت عبدالقیوم خاںزندگی تیرگیٔ شب ہی نہیں
صبح کی روشنی بھی ہوتی ہے
عظمت عبدالقیوم خاںکل یہ ممکن ہے کہ لہرائیں خوشی کے گیت بھی
ہر نظر میں آج اک خاموش سا عالم سہی
عظمت عبدالقیوم خاںجو بجلیوں کی پناہوں میں تم بنا سکتے
تو اس قدر نہ تمہیں خوف آشیاں ہوتا
عظمت عبدالقیوم خاںخدا جانے زمانہ آج کس حالت میں رہتا ہے
کہ ویرانوں سے بڑھ کر ہے چمن زاروں کی رسوائی
عظمت عبدالقیوم خاںآباد میکدے بھی ہیں دیر و حرم بھی نہیں
لیکن نہ آدمی کو ملا کوئی آدمی
join rekhta family!
-
ادب اطفال1974
-