ہائے کتنا لطیف ہے وہ غم
جس نے بخشا ہے زندگی کا شعور
چندر پرکاش جوہر کا شمار مشاعروں کے مقبول ترین شاعروں میں ہوتا تھا۔ ان کی پیدائش مردم خیز سرزمین بجنور میں 1923 کو ہوئی۔ ان کے والد رام چندر شعر تو نہیں کہتے تھے لیکن شعر سننے اور پڑھنے سے دلچسپی تھی ، وہ مقامی مشاعروں میں سامع کی حیثیت سے ضرور جاتے۔ چندرپرکاش جوہر کی پرورش شاعری کے اسی ماحول میں ہوئی اور شعر موزوں کرنے لگے۔ معروف شاعر اظہارحسین خاں اظہار رامپوری سے اصلاح لی اور باقاعدہ کئی اصناف میں شاعری کرنے لگے۔