- کتاب فہرست 180548
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
ادب اطفال1867
طب773 تحریکات280 ناول4033 -
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی11
- اشاریہ5
- اشعار62
- دیوان1389
- دوہا65
- رزمیہ98
- شرح171
- گیت86
- غزل926
- ہائیکو12
- حمد35
- مزاحیہ37
- انتخاب1486
- کہہ مکرنی6
- کلیات636
- ماہیہ18
- مجموعہ4446
- مرثیہ358
- مثنوی766
- مسدس51
- نعت490
- نظم1121
- دیگر64
- پہیلی16
- قصیدہ174
- قوالی19
- قطعہ54
- رباعی273
- مخمس18
- ریختی12
- باقیات27
- سلام32
- سہرا9
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ13
- تاریخ گوئی26
- ترجمہ73
- واسوخت24
جمیلہ ہاشمی کے افسانے
ہیرا پھول
یہ ایک علامتی کہانی ہے، ایک ایسے لڑکے کی جسکی دادی اسے اپنے باپ کی موت کا انتقام لینے کے لیے تیار کرتی ہے۔ اس شخص سے جو رشتے میں دادی کا چھوٹا بیٹا اور اس کا چچا ہے۔ لڑکا دادی کی ہر بتائی بات سیکھتا ہے اور خود کو اس قابل بنانے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ بدلہ لے سکے، اس پھول کو لا سکے جو پتہ نہیں کس دیس میں ہے۔
اکیلا پھول
محبت کی نا آسودگی اور ناقدری سے جنم لینے والی بے نیازی اس کہانی میں بیان کی گئی ہے۔ عطیہ بیگم ایک کالج اسٹوڈنٹ ہے اور وہ ایک شادی شدہ اعلی افسر کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے۔ افسر پہلے تو اسے نظر انداز کرتا ہے لیکن بالاخر وہ بھی اس کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔ ایک دن جب عطیہ کو احساس ہوتا ہے کہ اس کا محبوب جنسی ہیجان میں مبتلا ہے اور وہ اب تک اس کی پر خلوص محبت سے محروم ہے تو پھر وہ روٹھ کر واپس چلی جاتی ہے۔ اب وہ اکثر دوسروں کی کار میں بیٹھی ہوئی نظر آتی ہے، جسے دیکھ کر اس افسر کا زخم ہرا ہو جاتا ہے۔
اگنی دا
سماجی نا انصافیوں کی کوکھ سے جنم لینے والے مجرموں کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ ٹھاکر تیج سنگھ کا چچا جب اس کا حق سلب کرکے خود سردار بن بیٹھتا ہے تو پھر وہ گھر چھوڑ دیتا ہے اور مجرم بن جاتا ہے۔ پولیس اس کی تلاش میں ایک صحرا میں گھات لگائے بیٹھی ہوتی ہے تبھی ٹھاکر تیج سنگھ کی دائی ماں اگنی دا آجاتی ہے اور پوری داستان سناتی ہے کہ کس طرح ٹھاکر تیج سنگھ ایک شریف لڑکے سے بدمعاش بنا۔ اس کی ممتا اسے مجبور کرتی ہے کہ وہ اسے کہیں سے تلاش کر کے اسے دیکھے، اگنی دا پولیس والوں سے کہتی ہے کہ اگر آپ لوگوں کو معلوم ہو کہ وہ کہاں ہے تو مجھے ملوا دو۔ اسی دوران گولیوں کی تڑتڑاہٹ میں ٹھاکر تیج سنگھ کی آواز ابھرتی ہے کہ دائی ماں سورگ میں ملیں گے۔ پھر وہ مر جاتی ہے۔ مرنے کے بعد اس کے چہرے پر عجیب مسکان تھی۔
شب انتظار
مذہبی شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ جانے والے ایک عاشق جوڑے کی کہانی ہے۔ امام علی رادھا سے شادی کر لیتا ہے، جس کے نتیجہ میں فرقہ وارانہ فساد ہوتے ہیں اور پھر امام علی پر مقدمہ چلتا ہے اور سزا پاتا ہے، سزا کاٹنے کے بعد بھی اس کے والد اسے گھر میں آنے کی اجازت نہیں دیتے پھر وہ کہیں غائب ہو جاتا ہے اور رادھا اس کی تلاش میں ماری ماری پھرتی ہے۔
شیری
بے زبان جانور شیری کی وساطت سے انسان کی تنہائی اور جنسی نا آسودگی کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ شیری ایک اعلیٰ نسل کا کتا ہے جس کا برتاؤ اور سلوک انسانوں جیسا ہے۔ اعلی تعلیم یافتہ غیر شادی شدہ مالکن کی خالی خالی زندگی میں وہ نئی حرارت پیدا کرتا ہے۔ وہ اس کی زندگی میں اس قدر دخیل ہو جاتا ہے کہ جب مالکن بیرون ملک چلی جاتی ہے تو شیری کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے جسکی وجہ سے اس کی موت ہو جاتی ہے۔ مالکن کو واپسی پر جب اس کی موت کی اطلاع ملتی ہے تو وہ کہتی ہے کہ میں تو بیوہ ہو گئی۔
join rekhta family!
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets
-
ادب اطفال1867
-