مظفر احمد مظفر کے اشعار
میں جب بھوکے پرندے دیکھتا ہوں اپنے آنگن میں
مجھے اپنے وطن کے ننگے بچے یاد آتے ہیں
ہم تلخیٔ حیات کو آساں نہ کر سکے
صحرائے زندگی کو گلستاں نہ کر سکے
ہزاروں بار سینچا ہے اسے خون رگ جاں سے
تعجب ہے مرے گلشن کی ویرانی نہیں جاتی
مسلماں تھا مگر تیری ادائے فتنہ پرور نے
دکھا کر کاکل پیچاں مجھے کافر بنا ڈالا