تخلص : 'نہالؔ'
اصلی نام : منشی عبدالخالق نہال
پیدائش : 27 Aug 1901 | بجنور, اتر پردیش
وفات : 29 Dec 1951
منشی عبدالخالق نہال 27 اگست 1901 کو سیوہارہ ضلع بجنور میں پیدا ہوئے۔ فارسی اور انگریزی کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد روزگار کی تلاش میں دہلی آگئے اور محکمۂ ریل میں ملازم ہوئے۔ تقسیم کے بعد پاکستان چلے گئے ۔ 29 دسمبر 1951 کو کراچی میں انتقال ہوا۔
نہال سیوہاروی کے تین شعری مجموعے شائع ہوئے ’گلبانگ آزادی‘ ’نہالستان‘ ’شباب وانقلاب‘ ۔ ان مجموعوں سے گزرتے ہوئے نہال کی تخلیقی ہنر مندی اور ان کے فکری پھیلاو کا اندازہ ہوتا ہے۔