Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Saqi Amrohvi's Photo'

ساقی امروہوی

1925 - 2005 | کراچی, پاکستان

پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر

پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر

ساقی امروہوی کے اشعار

تو نہیں تو ترا خیال سہی

کوئی تو ہم خیال ہے میرا

زندگی بھر مجھے اس بات کی حسرت ہی رہی

دن گزاروں تو کوئی رات سہانی آئے

مدرسہ میرا میری ذات میں ہے

خود معلم ہوں خود کتاب ہوں میں

در بدر ہونے سے پہلے کبھی سوچا بھی نہ تھا

گھر مجھے راس نہ آیا تو کدھر جاؤں گا

مجھ کو کیا کیا نہ دکھ ملے ساقیؔ

میرے اپنوں کی مہربانی سے

میں اب تک دن کے ہنگاموں میں گم تھا

مگر اب شام ہوتی جا رہی ہے

خواب تھا یا شباب تھا میرا

دو سوالوں کا اک جواب ہوں میں

کتنے ہی غم نکھرنے لگتے ہیں

ایک لمحے کی شادمانی سے

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے