شین کاف نظام کا تعارف
تخلص : 'ش ک نظام'
اصلی نام : شیو کمار نظام
رشتہ داروں : عادل رضا منصوری (شاگرد), برجیش عنبر (بیٹا)
LCCN :n89283126
Awards : ساہتیہ اکادمی ایوارڈ(2010)
آنکھیں کہیں دماغ کہیں دست و پا کہیں
رستوں کی بھیڑ بھاڑ میں دنیا بکھر گئی
شیو کمار، جو اپنے قلمی نام شین کاف نظام سے معروف ہیں، اردو کے ایک ممتاز شاعر اور ادبی محقق ہیں۔شین کاف نظام نے کئی شعری مجموعے شائع کیے ہیں، جن میں "لمحوں کی صلیب", "دشت میں دریا", "ناد", "سایہ کوئی لمبا نہ تھا", "بیاضیں کھو گئی ہیں", "گمشدہ دیر کی گونجتی گھنٹیاں", اور "راستہ یہ کہیں نہیں جاتا" شامل ہیں۔ شین کاف نظام کے شعری مجموعے "گمشدہ دیر کی گونجتی گھنٹیاں" کو 2010 میں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ برائے اردو سے نوازا گیا۔
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : n89283126