سید مسعود حسن مسعود کے اشعار
ترا کوچہ بہت اچھا ہے لیکن
مرے رہنے کی گنجائش کہاں ہے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
ہزاروں پیکر امید نظروں سے ہوئے اوجھل
جو کچھ باقی رہے تھے وہ بھی پنہاں ہوتے جاتے ہیں
عیش دنیا سے خوش نہ ہو کوئی
ہم نے دیکھے ہیں ایسے خواب بہت
آہ یہ چارہ سازیاں ہائے یہ بے نیازیاں
سب سے نظر ملی ہوئی سب سے مگر الگ الگ
پہلے سیتے ہیں ہم گریباں کو
پھر اسے تار تار کرتے ہیں
کسی پابند غم کی زندگی کیا
کبھی نالے کبھی فریاد کرنا