آمد آمد ہے خزاں کی جانے والی ہے بہار
روتے ہیں گل زار کے در باغباں کھولے ہوئے
نام سید میرزا عرفیت سید صاحب،تخلص تعشق۔ 11؍مارچ1824 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔سید محمد میرزا انس کے صاحبزادے تھے اور انہی کے شاگرد تھے ۔ایک عرصے تک کربلا میں قیام کیا۔ اپنے بڑے بھائی میر عشق کے انتقال کے بعد وطن واپس آگئے ۔میر انیس کو ان کے ساتھ بہت محبت تھی اور یہ ان کی صحبت سے بہت فیض یاب ہوئے۔ مرثیہ اور غزل دونوں خوب کہتے تھے ۔12اپریل 1892 کو لکھنؤ میں انتقال کرگئے۔