- کتاب فہرست 182207
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
ادب اطفال1881
طب800 تحریکات284 ناول4151 -
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی11
- اشاریہ5
- اشعار64
- دیوان1411
- دوہا65
- رزمیہ97
- شرح176
- گیت83
- غزل955
- ہائیکو12
- حمد36
- مزاحیہ37
- انتخاب1511
- کہہ مکرنی6
- کلیات643
- ماہیہ19
- مجموعہ4570
- مرثیہ363
- مثنوی781
- مسدس53
- نعت505
- نظم1133
- دیگر65
- پہیلی17
- قصیدہ176
- قوالی19
- قطعہ56
- رباعی275
- مخمس18
- ریختی12
- باقیات27
- سلام32
- سہرا9
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ13
- تاریخ گوئی26
- ترجمہ73
- واسوخت24
ضمیرالدین احمد کے افسانے
پہلا گاہک
معاشی بد حالی کی وجہ سے مجبوراً عصمت سے سمجھوتہ کرنے والی عورت کی کہانی ہے۔ مختار اپنے دوست توفیق کے فلیٹ میں رہتا ہے۔ نجمہ اس کی بیوی اور نازو چھوٹی سی لڑکی ہے۔ چھ مہینے کا کرایہ باقی ہے جس کے لئے توفیق پریشان کر رہا ہے اور ادھر گھر میں راشن کا ایک دانہ بھی نہیں ہے۔ نجمہ اپنے شوہر اور بیٹی کو بہانے سے باہر بھیج دیتی ہے، اسی درمیان توفیق آجاتا ہے اور وہ اس کے ساتھ موٹر پر بیٹھ کر چلی جاتی ہے۔
پکا گانا
یہ ایلیٹ کلاس کی کہانی ہے۔ شبو ایک نوجوان لڑکی ہے جو اپنے گھر میں ڈانسنگ سکھاتی ہے۔ باپ ہر وقت کتابوں میں مستغرق رہتے ہیں اور ماں ڈانسنگ پر چیں بجبیں ہوتی ہے۔ شبو کو جب نعیم سے شدید قسم کی محبت ہو جاتی ہے تو ایک دن اچانک شبو کی ماں ہال میں آ جاتی ہیں اور نعیم کو رمبا سکھاتی ہیں اور پھر دھیرے دھیرے نعیم اور شبو کی ماں ایک دوسرے کے عشق میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
پہلی موت
یہ کہانی جاگیردارانہ نظام کی اخلاقیات پر مبنی ہے۔ گاؤں کا گورکن غتوا مدن کو دس روپے کی ادائگی نہ ہونے کی وجہ سے جوتوں سے مارتا ہے اور اسے کنکروں پر گھسیٹتا ہے۔ میاں کے گھر کا چھوٹا بچہ اس ظلم کو برداشت نہیں کر پاتا اور وہ غتوا کے پتھر کھینچ مارتا ہے جس سے اس کا سر لہو لہان ہو جاتا ہے۔ بچے کو گھر میں صرف اس لئے سزا دی جاتی ہے کہ وہ ان چھوٹے لوگوں کے معاملے میں کیوں پڑا، اگر وہ پلٹ کر مار دیتا تو ساری عزت خاک میں مل جاتی۔ بچہ اپنے موقف پر قائم رہتا ہے لیکن جب اسے معافی مانگنے کے لئے مجبور کیا جاتا ہے تو اس کے اندر کوئی چیز ٹوٹ جاتی ہے۔
اچھی بیٹی
ایک مخصوص خطہ میں جاری قتل و غارت گری کے پس منظر میں لکھی گئی کہانی ہے، جہاں آئے دن لاشیں ملتی رہتی ہیں اور ملٹری کے لوگ انہیں اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ کہانی میں دو بہنوں کے کردار ہیں جن میں سے بڑی بہن روزانہ کھڑکی سے جھانک کر لاشیں دیکھتی ہے۔ ایک دن ایک لاش کی آنتیں دیکھ کر اس کی چیخ نکل گئی، اس کی ماں ایک دم سے گھبرا کر آئیں اور جب انہیں خوف کی وجہ معلوم ہوئی تو انہوں نے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے صرف ’’میری بیٹی اچھی بیٹی‘‘ کہا اور اس کا خوف دور ہو گیا۔
سوکھے ساون
کم عمری میں بیوہ ہونے والی ایک استانی کی نفسیات پر مبنی کہانی ہے۔ اس کی بیٹی کی شادی ہو چکی ہے، لیکن اس کے خوبصورتی کا عالم یہ ہے کہ نہ صرف اس کی شاگردہ اس کے حسن کی تعریف کرتی ہے بلکہ خان صاحب کا رشتہ بھی آتا ہے۔ ایک دن رات میں وہ بارش میں برہنہ ہو کر نہاتی ہے اور خوب رقص کرتی ہے اور پھر تھک کر پھولوں کا ہار سرہانے رکھ کر سو جاتی ہے۔
اے محبت زندہ باد
عنفوان شباب میں ہونے والی شدید قسم کی محبت کی کہانی ہے جس میں تہذیبی اور ثفافتی قدروں کے زوال کا نوحہ بھی ہے۔ حویلی کے ماحول میں پرردہ ایک شخص جب شہر میں رہتا ہے تو اپنے اخلاق کی بنا پر چھوٹے بڑے کا ’’بھائی جان‘‘ بن جاتا ہے۔ نسی نام کی ایک لڑکی کے والد جب اس کی پسند کی شادی کرنے پر رضا مند نہیں ہوتے تو دونوں لوگ بھائی جان سے ایک دوسرے کو سمجھانے کی درخواست کرتے ہیں۔ بھائی جان نسی سے اپنا حق محنت طلب کرتے ہیں۔ بعض وجوہ کی بنا پر جب بھائی جان نسی کے باپ سے بات نہیں کر پاتے تو نسی سمجھتی ہے کہ حق محنت نہ ملنے کی وجہ سے وہ ٹال رہے ہیں اور ایک دن وہ آ کر ازاربند کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہتی ہے کہ میرے پاس حق محنت دینے کے لئے سوائے اس کے کچھ نہیں ہے۔
join rekhta family!
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets
-
ادب اطفال1881
-