نہ تمہیں ہوش رہے اور نہ مجھے ہوش رہے
اس قدر ٹوٹ کے چاہو مجھے پاگل کر دو
وصی شاہ پاکستان کی نئی اردو شاعری کا ایک مقبول ومعروف چہرہ ہیں۔ جنہیں اپنی شاعری اور بالخصوص غزل کے حوالے سے غیر معمولی شہرت نصیب ہوئی۔ ان کی شاعری میں ایک نوع کا انفراد پایا جاتا ہے۔ اپنی شاعری کے علاوہ وہ ٹی وی اینکرینگ، ٹاک شوز اور ڈراما نگاری کی وجہ سے بھی بہت معروف ہیں۔ ان کی شاعری جتنی سنجیدہ حلقوں میں پسند کی جاتی ہے اتنی ہی مشاعرے کی دنیا میں بھی مقبول ہے۔
اتھارٹی کنٹرول :لائبریری آف کانگریس کنٹرول نمبر : n2006220693