Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آج میری پلکوں پر قدسیوں کا میلہ ہے

اویس الحسن خان

آج میری پلکوں پر قدسیوں کا میلہ ہے

اویس الحسن خان

MORE BYاویس الحسن خان

    آج میری پلکوں پر قدسیوں کا میلہ ہے

    عشق تیری محفل میں دل کہاں اکیلا ہے

    حوریں تیری یادوں کی جنتیں سجاتی ہیں

    ان سے آج یہ کہہ دو زندگی جھمیلا ہے

    آئینہ سنورتا ہے ان کے دیکھے جانے سے

    رنگ و نور کہتا ہے روشنی کا ریلا ہے

    درد دل کو بھاتے ہیں جانے کیوں لبھاتے ہیں

    آنکھ کے ستاروں کا سجتا روز میلہ ہے

    زندگی کی راہوں میں زندگی نہیں ملتی

    روز و شب کے میلے میں جانے کیا جھمیلا ہے

    عشق کی تمنا تھی عشق کی تمنا ہے

    عشق ہی کی راہوں میں مستیوں کا میلہ ہے

    خود شناس کیا ہوگا دل اگر اسے ڈھونڈے

    وصل کی تمنا میں کس قدر جھمیلا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : al-aqraba magazine islamabad Pakistan quarterly-July-september-2015 (Pg. (شائع شدہ سہ ماہی الاقرباء اسلام آباد پاکستان شمارہ جولائی .ستمبر ۲۰۱۵))

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے