اشکوں سے برنگ آب ہم نے
اشکوں سے برنگ آب ہم نے
دریا کو لکھا سراب ہم نے
ہم خود سے سوال کر رہے تھے
لو ڈھونڈ لیا جواب ہم نے
دیکھا نہیں اس کو کتنے دن سے
انگلی پہ کیا حساب ہم نے
اب اپنی نگاہ درمیاں ہے
دیکھا تجھے بے نقاب ہم نے
کیا کیا نہ ہمارے جی میں آئی
کچھ تم کو دیا جواب ہم نے
جگنو بھی نہ دے سکے نہ دے وہ
مانگا نہیں آفتاب ہم نے
اک غم ہے اسے بھی بھول جائیں
پی رکھی ہے کیا شراب ہم نے
ایسے کہ سنو تو ہنس پڑو تم
دیکھے ہیں عجیب خواب ہم نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.