ہے یک دو نفس سیر جہان گزراں اور
اے شوق کوئی رنگ نشاط دل و جاں اور
آسودگی آموز ہو جب آبلہ پائی
ہو جاتی ہے منزل کی لگن دل میں تپاں اور
سنگ نگہ شوق ہے یکسانیٔ تغییر
ہر لحظہ نئی رت ہو بہار اور خزاں اور
بیش از نگہ کم نہیں پنہائے شب و روز
اے عالم امکاں کوئی نادیدہ جہاں اور
یہ ارض و سما ننگ ہیں مانند کف دست
اک دشت بہ اندازۂ چشم نگراں اور
توفیق فقط مجھ کو ہوا جادۂ احساس
یا قافلے اس تیرہ خلا میں ہیں رواں اور
آگاہئ مطلق جو نہیں ہے مرا مقدور
اک مہلت فریاد سر کون و مکاں اور
دل وصل کی لذت کا طلب گار ہے لیکن
تکمیل تمنا غم فرقت ہے تو ہاں اور
- کتاب : Roshnai (Pg. 156)
- Author : Ahmad Zainuddin
- مطبع : Ahmad Brothers Printers Karachi (2008)
- اشاعت : 2008
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.