aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہم ایسے لوگ جلد اسیر‌ خزاں ہوئے

سلام ؔمچھلی شہری

ہم ایسے لوگ جلد اسیر‌ خزاں ہوئے

سلام ؔمچھلی شہری

MORE BYسلام ؔمچھلی شہری

    ہم ایسے لوگ جلد اسیر‌ خزاں ہوئے

    لیکن غرور‌ و تمکنت گلستاں ہوئے

    طوفان عہد تازہ ترا شکریہ کہ اب

    جتنے ستارے ذہن میں چمکے دھواں ہوئے

    آئے ہیں پھول دھوپ سے بچنے مری طرف

    میرا ہی دل ہے چاند جہاں میہماں ہوئے

    جب تم ملے تو سامنے مے خانہ مل گیا

    اور فلسفے حیات کے سب رائیگاں ہوئے

    میری نظر سے آج گریزاں ہے گلستاں

    میری نظر کی چھاؤں میں غنچے جواں ہوئے

    اب کچھ نہیں ہے معبد گیتی خطا معاف

    موتی سے اشک صرف مہ و کہکشاں ہوئے

    اب ماحصل حیات کا بس یہ ہے اے سلامؔ

    سگریٹ جلائی شعر کہے شادماں ہوئے

    مأخذ:

    Rooh-e-Ghazal,Pachas Sala Intekhab (Pg. 225)

      • اشاعت: 1993
      • ناشر: انجمن روح ادب، الہ آباد
      • سن اشاعت: 1993

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے