مری یادیں بھلا تم کس طرح دل سے مٹاؤ گے
مری یادیں بھلا تم کس طرح دل سے مٹاؤ گے
بھلا کر تو ذرا دیکھو مجھے کیسے بھلاؤ گے
محبت کرنے والے درد میں تنہا نہیں ہوتے
جو روٹھو گے کبھی مجھ سے تو اپنا دل دکھاؤ گے
کرو گے یاد تم گزرے زمانوں کی سبھی باتیں
کبھی اترا کے ہنس دو گے کبھی آنسو بہاؤ گے
گزر جاتے ہیں جو لمحے کبھی واپس نہیں آتے
تو بیتے پل محبت کے کہاں سے لے کے آؤ گے
جدا اپنوں سے ہو کر ٹوٹ جاتا ہے کوئی کیسے
جو بچھڑو گے کبھی مجھ سے تو خود ہی جان جاؤ گے
بڑھا لو گے اگر تم فاصلے مجھ سے کبھی عازمؔ
تو روداد دل ناشاد پھر کس کو سناؤ گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.