مشکلوں میں مسکرانا سیکھئے
مشکلوں میں مسکرانا سیکھئے
پھول بنجر میں اگانا سیکھئے
جو چلے پرچم اٹھا کر دوستو
ساتھ اس کا ہی نبھانا سیکھئے
کھڑکیوں سے جھانکنا بے کار ہے
بارشوں میں بھیگ جانا سیکھئے
آندھیاں جب دے رہی ہوں دستکیں
تب دیے کی لو بچانا سیکھئے
تاک پر دھر کے اصولوں کو کبھی
نام اپنا مت کمانا سیکھئے
خامشی سے آج سنتا کون ہے
شور محفل میں مچانا سیکھئے
ڈالئے دریا میں یوں مت نیکیاں
اب بھلا کرکے جتانا سیکھئے
تان کے رکھئے اسے ہر دم مگر
اس کے در پے سر جھکانا سیکھئے
ان کی یادوں سے ہوئی نم آنکھ کو
آپ دنیا سے چھپانا سیکھئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.