Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

قریب سے نہ گزر انتظار باقی رکھ

عتیق اثر

قریب سے نہ گزر انتظار باقی رکھ

عتیق اثر

MORE BYعتیق اثر

    قریب سے نہ گزر انتظار باقی رکھ

    قرابتوں کا مگر اعتبار باقی رکھ

    بکھرنا ہے تو فضا میں بکھیر دے خوشبو

    حیا نظر میں قدم میں وقار باقی رکھ

    ہمیں ہمارے ہی خوابوں سے کون روکے گا

    کھینچا ہوا ہے جو خط حصار باقی رکھ

    ترا وجود عبارت ہے خوش ادائی سے

    کشیدہ قامتیٔ خوش گوار باقی رکھ

    خزاں سے صلح برت کیونکہ وہ تو آئے گی

    پھر اہتمام سے فصل بہار باقی رکھ

    یہ کج کلاہ نئے وقت کے نہ ٹھہریں گے

    کھنچی کمان مرے شہریار باقی رکھ

    مٹے مٹے سے نقوش قدم ہیں کچھ باقی

    یہ خوشبوؤں میں بسی رہ گزار باقی رکھ

    یہ سرد و گرم جو ماحول کے تقاضے ہیں

    بہ چشم نم نفس شعلہ بار باقی رکھ

    تکان ہے تو سنبھل جا مگر نہ اونگھ کبھی

    سفر کی دھول بدن کا غبار باقی رکھ

    انا بکھیر نہ ہرگز بچا کے رکھ خود کو

    ہر ایک در پہ نہ دامن پسار باقی رکھ

    یہ نو طرازیٔ معنی بھی ایک شے ہے عتیقؔ

    روایتوں سے بھی رشتے سنوار باقی رکھ

    مأخذ :
    • کتاب : Hare-o-Nawa (Pg. 104)
    • Author : Ateeq Asar
    • مطبع : Mohd Brothers (2004)
    • اشاعت : 2004

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے