ان کے وعدوں کا حال کیا کہئے
ہفتہ و ماہ و سال کیا کہئے
آرزوئے وصال کیا کہئے
ذہن کا انتقال کیا کہئے
حسن کو میں خدا سمجھتا ہوں
ہائے میرا خیال کیا کہئے
وہی صبح و مسا وہی شب و روز
زندگی ہے وبال کیا کہئے
ان سے کوئی جواب بن نہ پڑا
میرا طرز سوال کیا کہئے
سسکیاں اک مریض غم کی ہائے
آپ کی دیکھ بھال کیا کہئے
آپ کے لطف میں ستم پنہاں
ہو گئے ہم نہال کیا کہئے
آگے بس اور کیا ہے نام خدا
آپ ہیں بے مثال کیا کہئے
آرزوؤں کا حسرتوں کا لہو
زندگی کا مآل کیا کہئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.