aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نام مہ جبیں ، تخلص نجم،عرفیت غزال۔وطن میسور جہاں وہ مختلف کالجوں میں اردو کی تدریس سے وابستہ رہی ہیں۔شاعرہ کے علاوہ افسانہ، ڈرامہ اور مضمون نگارہیں ہندی اردو لغت پر کام کیا ہے ,کئ کتا بیں شائع ہوچکی ہیں: ’’آؤ گائیں خوشی منائیں‘‘(,بچوں کی نظمیں)،“ اردو زبان کا جادو“ جلد اوؔل اور دوئم ،(طالب علموں کے لیے لسانی کھیل )ان کی تالیف ک کردہ ہیں ۔’’پیاس‘‘ افسانوی مجموعہ اور " کرشن چندر کی ناول نگاری اور نسائ کردار" تصنیف کردہ ہیں۔ " پاگل سی ہوا" ان کا شعری مجموعہ زیر ترتیب ہے ۔ اردو اکادمی (ریاستی حکومت)کی تین بار رکن رہ چکی ہیں۔ادبی خدمات کےلیے ریاست کے اوؔلین ’’بابائے اردو مولوی عبدالحق ایوارڈ“ اور اتر پردیش اردو اکادمی کے ایوارڈ کے علاوہ متعدد اعزازات سےنوازی گئ ہیں-