aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شہر حیدرآبا دکے مشہور انقلابی شاعر مخدوم محی الدین کا نام اور کلام محتاج تعارف نہیں ہے۔موصوف حیات و کائنات کو ساتھ لے کر چلنے کے قائل تھے۔ان کا شمار ترقی پسند شعر امیں ہوتا ہے۔دنیا بھر میں ان کے شیدائی موجود ہیں۔ وہ ایک باکمال شاعر ہی نہیں اچھے نثر نگا ربھی تھے۔جہاں انھوں نے ترقی پسندیت سے متاثرہوکر انقلابی شاعری کی ،وہیں افسانے ، انشائیے اور ڈرامے بھی تخلیق کیے۔زیرنظر کتاب "مخدوم محی الدین " سیدہ جعفر کی تصنیف ہے۔جس میں مصنفہ نے مخدوم کی حیات وکردار، اور فن کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔کتاب ہذا میں مصنفہ نے مخدوم کی ولادت ، سلسلہ نسب، ابتدائی تعلیم، ملازمت، شاعری کا آغاز، شاعری کا عروج، مخدوم کی نظم نگاری،غزل گوئی ، نثرنگاری ،انشائیے ،افسانے اور ڈرامہ نگاری کا تجزیہ تنقیدی و تحقیقی اندا زمیں کیا ہے۔